کھڑگے، راہل اور پرینکا نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو دی مبارکباد

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

مسٹر کھڑگے نے کہا ’’لوہری کے پرمسرت تہوار پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

ہمارے کسانوں کی انتھک محنت کے بعد فصل کی کٹائی کو خوشی سے منانے والا یہ تہوار خوشحالی کی علامت ہے۔

مجھے امید ہے کہ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں بے پناہ خوشیاں لائے۔

مسٹر گاندھی نے کہا ’’آپ سب کو لوہڑی کی بہت بہت مبارکباد۔

مجھے امید کرتا ہوں کہ یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔

محترمہ گاندھی نے کہا ’’ آپ سبھی کو لوک عقیدے، کسانوں اور نئی فصل کا تہوار لوہڑی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

یہ مقدس تہوار آپ سب کی زندگی میں خوشحالی اور امن لائے۔‘‘



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *