[]
حیدرآباد: شہر کے میرپیٹ علاقہ میں آج بھائی کے سامنے بہن کی اجتماعی عصمت ریزی کا گھناؤناواقعہ پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ننداونم میرپیٹ گانجہ کے نشہ میں دھت 8افراد زبردستی مکان میں داخل ہوئے اوربھائی کے سامنے 16سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔
بتایا جاتاہے کہ ان ملزمین نے مہلک ہتھیاروں سے بھائی کو دھمکایااوراس کے سامنے بہن کی باری باری سے عصمت ریزی کی۔جرم کے ارتکاب کے بعد ملزمین نے اس واقعہ کو کسی کے سامنے نہ لانے کی ہدایت دی۔
بتایا جاتاہے لڑکی کے باپ میں کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کرلی تھی جس کے نتیجہ میں ماں نے خودکشی کرلی۔
مکان میں بھائی اوربہن دونوں تنہا تھے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر کمشنر رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان نے برہمی کا اظہار کیا اور ملزمین کوجلد پکڑنے کی ہدایت دی۔