رائچور/ کرناٹک کےرائچور کے الکریم کالج میں منعقدہ طلباء کی وداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حضرت احمد وجیہہ الدین صادق نے کہا کہ آج کے بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نے الکریم کالج میں منعقدہ اس تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی پی یو سی کے امتحانات ہونے والےہیں۔ طلبہ کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے مطالعے کی عادت اپنائیں۔
اس موقع پر دوسرے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر غوثیہ فاران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو تعلیم کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔ آپ کے اندر موجود صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔نوودیہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے ڈاکٹر وسیم پٹیل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اپنا وقت ضائع کئے بغیر تعلیم پر توجہ دینی چاہئے۔ اس سے آپ اپنی محنت اور عادت سے مستقبل میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے طلبہ کے خوف کو دور کرنے اور ان میں مطالعے کا شوق بڑھانے پر زور دیا۔اسی دوران اسٹیج پر موجود کالج کے سیکرٹری محمد اقبال، ایڈمنسٹریٹر میر محمد شریف انور، خالد محی الدین، پرنسپل شیخ نظام الدین پٹیل، شائستہ امرین، الکریم کالج کے اساتذہ، اور طالبات نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت ام ہفصہ نے کی۔
قرة العین، حنا کوثر، تاجین مسرت، محمدی بیگم، عرفہ، اور رقیہ منیر نے حمدو نعت شریف پیش کی۔ پی یو سی سال اول کی طالبہ بی بی سکینہ نے اظہارتشکرکیا۔