آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ شیئر کرکے لاشوں کی برآمدگی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا “اُمرنگسو میں بچاؤ مہم جاری ہے۔ غمزدہ خاندان سے ہماری تعزیت ہے”۔ واضح ہو کہ آسام کے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کان 12 سال پہلے بند کر دی گئی تھی اور تین سال پہلے تک یہ آسام منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ماتحت تھی۔
اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کانکنی حادثہ کی ایس آئی ٹی سے جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آسام میں غیر قانونی کانکنی بے روک ٹوک جاری ہے۔