حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شکر پلی میں کم عمر لڑ کا سوئمنگ پول میں غرق ہو گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر پیش آیا۔
شنکر پلی پولیس کے مطابق پرانا شہر کے شاہ علی بنڈہ میں واقع ایک ہائی اسکول کے 60 طلبہ اور اساتذہ ، وائلڈ وائرس ریسارٹ آئے ہوئے تھے کہ اس دوران چھٹویں جماعت میں زیر تعلیم 11 سالہ فیضان انصاری حادثاتی طور پر سوئمنگ پل میں گر پڑے اور فرق ہو گئے
۔ انہیں پانی سے نکال کر خانگی ہاسپٹل لے جایا گیا جب تک لڑکے کی موت ہو چکی تھی۔ شکر پلی پولیس کے مطابق اس معاملہ میں اسکول انتظامیہ اور وائلڈ وائرس کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
۔ اس سلسلہ میں لڑکے کے والد غلام رسول انصاری نے تحریری طور پر شکایت درج کروائی۔ بتایا گیا ہے کہ بچوں کے کھیلنے کے موقع پر وہاں اسکول کا کوئی بھی ذمہ دار موجود نہیں تھا۔