مہاراشٹر کے 3 گاؤں میں عجیب و غریب بیماری، 3 دن میں گنجے ہوئے 60 لوگ

مہاراشٹرکے بلڈھانا ضلع کے کچھ گاؤں سے عجیب و غریب خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں اچانک لوگ گنجے پن کا شکار ہونے لگے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ لوگ بال گرنے کی شکایت کرتے ہیں اور کچھ ہی دنوں کے اندر پورے طور پر گنجے ہو جاتے ہیں۔ کئی لوگوں کے تو محض ایک ہفتے میں سر کے سارے بال اُڑ گئے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہاں کے 3 گاؤں میں گزشتہ 3 دن میں اچانک 60 لوگ گنجے پن کا شکار ہوئے ہیں۔

شہر کے شہ گاؤں تحصیل کے بونڈ گاؤں، کالوڑ اور ہنگنا گاؤں میں بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبھی لوگوں کے بال جھڑنے لگے ہیں۔ اس سے سبھی گنجے ہوتے جا رہے ہیں، یہاں تک کہ خواتین بھی اس کا شکار ہونے سے نہیں بچ پا رہی ہیں۔ اس معاملے کو لے کر ضلع انتظامیہ مستعد ہو گئی ہے اور یہاں کے پانی کی جانچ کی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *