ممتاز سینئیر صحافی جناب نسیم عارفی کا جسد خاکی سپرد لحد _ مختلف شخصیات نے دیا پسماندگان کو پرسہ

[]

ابن ریاض کی رپورٹ

حیدرآباد کے ممتاز سینئر صحافی جناب نسیم عارفی ( جناب خواجہ عارف الدین غوری) ولد جناب نبی غوری صاحب مرحوم کا طویل علالت کے بعد جمعہ 19- اگست 2023ء کو بعمر 81 سال انتقال ہوگیا نماز جنازہ مدینہ مسجد بانو نگر مادنا پیٹ میں ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور 3 فرزندان منیب عمران غوری ‘ راشد فرحان غوری اور نجیب عرفان غوری شامل ہیں

 

انتقال کی اطلاع ملتے ہی قائد مجلس مقننہ پارٹی جناب اکبر الدین اویسی’ جناب امین الحسن جعفری سابق ایم ایل سی ‘ جناب برہان الدین اویسی چیف ایڈیٹر روز نامہ اعتما د کے علاوہ دیگر معززین نے مکان پہنچ کر آخری دیدار کیا اور فرزندان سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے روزنامہ سیاست سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا تھا تقریبا 35 سال بعد دسمبر 1997 میں جناب خان لطیف محمد خان کی ادارت میں شروع ہونے والے روزنامہ منصف سے وابستہ ہوگئے تھے

 

جہاں انہوں نے کلیدی خدمات انجام دیں بعد ازاں ,2005 میں روزنامہ اعتماد سے وابستہ ہوگئے تھے ناسازی مزاج کے باعث تقریبا 5 سال قبل انہوں نے صحافتی زندگی سےسبکدوشی اختیار کر لی تھی وہ اردو صحافت کے بلند پایہ مینارتھے انہوں نے ملیشیاء’ سنگاپور ‘ چین تھائی لینڈ ‘ ساؤتھ کوریا ‘ ایران ‘ پاکستان ‘ دوبئی ‘ترکی ‘ امریکہ کا بھی صحافتی دوہ کیا تھا – صحافتی برادری میں انہوں نے اپنی خاص پہچان بنائی تھی ـ

 

جناب سلطان صلاح الدین اویسی سابق سینئیر پارلمینٹرین ‘ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ‘ مولانا عبدالعزیز مرحوم سابق امیر جماعت اسلا می ہند اے پی واڑیسہ ‘ مولانا محمد حمید الدین عاقل حسامی بانی ومہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآبا د ‘ مولانا محمد رضوان القاسمی ‘ جناب حسین علی خاں ( چندرسریواستو)کے علاوہ ممتاز اکابر ‘ علماءومشائخ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ان کے گہرے روابط رہے وہ سابق ایڈیٹر روزنامہ منصف جناب محممود انصاری مرحوم کے ہمعصر تھے

 

– تعزیت کرنے والوں اور نماز جنازہ وتدفین کے موقع پر موجود رہنے والوں میں جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد ‘ جنا ب معصوم مراد آبادی ‘ جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا ‘ پروفیسر ایس اے شکور سابق سکریٹری اردو اکیڈیمی متحدہ آندھرا پردیش ‘ ڈاکٹر فاضل حسین پرویز ‘شجیع اللہ فراست ‘ مولانا مفتی انوار احمد قادری ‘شہاب الدین ہاشمی ‘ اطہر معین ‘ محمد بشیر الدین ‘ محمد رشید الدین ‘محمد مبشر الدین خرم نصیر غیاث ‘ ڈاکٹر اسلام الدین مجا ہد ‘ غوث ارسلان ‘ افتخار کامران (لندن ) ‘ فرخ شہریار ‘محمد طاہر رومانی ‘ شوکت علی خاں ‘سیدقطب الدین احمد حسینی لئیق (بیکن ) مصطفی ٰعلی سروری ‘یوسف سلیم ‘ ایف ایم سلیم ‘ مومن روشن ضمیر ایڈوکیٹ ‘ شہاب الدین پاشاہ ‘ ‘ محمد امین الدین انصاری ‘ محمد حسین قادری عارف ‘ محمد جلال الدین قریشی حُسامی شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ ‘ ‘ افتخار علی واجد ‘عزیز احمد تسلیم ‘  ‘ سید نورالعارفین ‘ خواجہ یونس ‘ محمد اظہر الدین ( جماعت اسلامی) ‘ محمد حسام الدین ریاض ‘ عروج ترابی ‘محمد فاروق ‘ سید فاروق علی ‘ عرفان حسان ‘ محمد حاجی کےعلاوہ الکٹرانک میڈیا کے صحافیوں اور دیگر معززین شہر کی کثیر تعداد شریک تھی فون 9177748202 پر یا 7893219888پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *