حیدرآباد: حیدرآباد ضلع انچارج و بی سی ویلفیر و ٹرانسپورٹ وزیر پونم پربھاکر نے آج گولکنڈہ میں واقعہ تلنگانہ اقلیتی ریسیڈنشیل اسکول بوائز۔1 کا اچانک معائنہ کیا اور طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔
بالخصوص انہیں روزانہ فراہم کردہ غذاء سے متعلق دریافت کیا۔ طلبا ء نے طعام کے چارجس میں اضافہ اور معیاری خوراک کی فراہمی پر حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ پونم پر بھاکر نے طلبا کے ساتھ لنچ بھی کیا۔
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کو عام خوراک کا مینو سربراہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر طلباء کو غیر معیاری غذائی اشیاء کی فراہمی کی شکایت پر کارروائی کی جائے گی انہوں نے طلباء سے انہیں نصاب کتب ٹرنکس باکس اور دیگر اشیاء کی فراہمی سے متعلق معلومات حاصل کی۔
چونکہ امتحان قریب ہیں اس لئے طلباء کو تیاری کیلئے کتابوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ انتخابات کی تیاری کیلئے طلباء کی خصوصی کلاسس کا اہتمام کریں۔
پونم پربھاکر نے10ویں کلاس اور انٹر میڈیٹ امتحانات میں طلباء کو بہتر مظاہر کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر انودیپ درشٹی، محمد کوثر محی الدین ایم ایل اے اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔