انہوں نے کہا کہ گھریلو بچت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور کووڈ-19 کے دوران اپنائی گئی پالیسیوں کی ناکامیوں کا اثر عام خاندانوں پر پڑا ہے۔
جے رام رمیش نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں اور اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے غرباء کے لیے مالی امداد، منریگا کے تحت زیادہ اجرت، اور ایم ایس پی میں اضافے کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی نظام کو سادہ بنانے اور متوسط طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے کی مانگ دہرائی۔