کریم نگر۔ ریاست تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حضور آباد منڈل کے مانداڑی پلی میں ورنگل۔کریم نگر قومی شاہراہ پر ایک لاری بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں لاری کے کیبن میں پھنس کر کلینر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور ڈرائیور کو جو زخمی حالت میں کیبن میں پھنس گیا تھا اور تڑپ رہا تھا اسے باہر نکالا گیا۔ شدید زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ کلینر کینعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔