سری نگر کے حضرت بل میں آتشزدگی، کم سے کم 5 رہائشی مکان خاکستر

سری نگر: سری نگر کے حضرت بل علاقے میں بدھ کی دوپہر کو آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم 5 رہائشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے حضرت بل علاقے میں بدھ کی دوپہر کو آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ کے شعلے اس قدر بلند تھے کہ ان کو دور دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو ضروری ساز و سامان کے ساتھ جائے واردات پر بھیج دیا گیا جنہوں نے کافی مشقت کرکے آگ کو قابو میں کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ آگ کو بھجانے کے لئے 10 فائر ٹنڈرس کی خدمات حاصل کی گئیں۔

تاہم آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں آتشزدگی کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک بھیانک وار دات میں 5 رہائشی مکان اور 4 دکان خاکستر ہوئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *