دہلی: کانگریس کی دوسری گارنٹی کا اعلان، 'جیون رکشا' اسکیم کے تحت ہر شخص کو ملے گا 25 لاکھ کا بیمہ

دہلی اسمبلی انتخابات کے تحت کانگریس پارٹی نے اپنی دوسری ‘گارنٹی’ کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ اگر دہلی میں ان کی حکومت بنی تو سبھی دہلی والوں کو صحت بیمہ دیا جائے گا۔ اس گارنٹی کے تحت 25 لاکھ روپے تک سالانہ مفت علاج کی سہولت ملے گی۔

صحت کی اس اسکیم کو راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، دہلی کے انچارج قاضی نظام الدین، دہلی کانگریس کے صدر دیوندر یادو، دہلی کے سابق وزراء صحت یوگانند شاستری، کرن والیہ و ڈاکٹر نریندر ناتھ، سابق رکن اسمبلی انل بھاردواج اور ترجمان ابھے دوبے نے جاری کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *