تلنگانہ: حادثات میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر اور راجنا سرسلہ اضلاع میں بدھ کو الگ الگ حادثات میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

کریم نگر میں، حضور آباد کے مدتی پلی کے مضافات میں کریم نگر۔ورنگل قومی شاہراہ پر اس وقت ایک شخص ہلاک ہوگیا جب ایک تیز رفتار لاری سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔

لاری ڈرائیور اور کلینر دونوں کیبن میں پھنس گئے۔

پولیس اور فائر سروس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر انہیں تباہ شدہ کیبن سے نکالا تاہم اس وقت تک کلینر کی موت ہو گئی تھی۔

ڈرائیور کو حضورآباد کے ایریا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایک اور حادثہ میں منڈی پلی کے قریب ایک نوجوان تیجا اُس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی بائیک سڑک پر پھسل گئی۔

اس حادثہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *