شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت

[]

مٹ پلی : کانگریس پارٹی ورکر ایٹلاپور کے متوطن محمد عبدالرزاق پر حالیہ تین دن قبل نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ شدید زخمی حالت میں نظام آباد کے ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہونے پر مٹ پلی شہر و اطراف میں کشیدگی کا ماحول پایا گیا۔

محمد عبدالرزاق ایک حرکیاتی کانگریس پارٹی ورکر و سابق ایم ایل اے کومی ریڈی راملو کے ارکان خاندان کے بہ اعتماد رفیق تھے۔

آج کانگریس پارٹی ریاستی قائد و سپریم کورٹ ایڈوکیٹ کومی ریڈی کرم کی قیادت میں مٹ پلی قومی شاہراہ پر زبردست احتجاج منظم کرتے ہوئے علاقہ میں کریمنل کیسوں میں اضافہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے موثر کارروائی نہ کی جانے پر انصاف کے حصول کیلئے نعرے بازی کی گئی۔

پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان دھکم پیل کا ماحول پایا گیا۔ کانگریس پارٹی ورکرس محمد رئیس الدین، خواجہ عظیم الدین پاشاہ، برلہ ومشی، محمد سلمان اور دیگر نے احتجاج میں حصہ لیا۔

پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ کانگریس پارٹی قائد کومی ریڈی کرم نے حکومت و متعلقہ عہدیداران سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے خاطیوں کو سخت سزا دینے اور محمد عبدالرزاق کے خاندان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *