[]
نظام آباد:19/اگست (اردو لیکس) پی سی سی صدر مسٹر ریونت ریڈی یم پی و پی سی سی کمیٹی نے پی سی سی سکریٹری سابقہ صدر ضلع اوقاف کمیٹی نظام آباد مسٹر محمد ماجد خان کو نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی کوآرڈنیٹر کی حیثیت سے نامزد کرتے ہوئے آج احکامات جاری کئے
۔ ان احکامات کو پی سی سی ورکنگ صدر مسٹر مہیش کمار گوڑ نے احکامات حوالے کئے۔ پی سی سی سکریٹری محمد ماجد خان کو مجوزہ نظام آباد حلقہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پردیش کانگریس کمیٹی نے زائد ذمہ داریاں دیتے ہوئے نظام آباد حلقہ اسمبلی میں رائے دہندوں بالخصوص مسلم اقلیتی رائے دہندوں میں کانگریس پارٹی امیدوار کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم منظم انداز میں چلانے اور انتخابی ماحول کو کانگریس پارٹی کے حق میں رائے عامہ کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس پارٹی قائدین میں باہمی تال میل کو مضبوط و مستحکم کرنے کی ذمہ داریاں حوالے کی گئی۔
پی سی سی سکریٹری محمد ماجد خان نے انھیں نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی کو آر ڈنیٹر بنائے جانے پر پی سی سی صدر ریونت ریڈی، پی سی سی ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ، پبلسٹی مہم کمیٹی ریاستی چیرمین مدھوگوڑ یاشکی، سابقہ ریاستی وزیر سدرشن ریڈی، پی سی سی نائب صدر طاہر بن حمدان، پی سی سی جنرل سکریٹری گڑگو گنگادھر، صدر ضلع کانگریس کمیٹی مانالا موہن ریڈی، سٹی صدر کیشو وینو نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ ان پر بھروسہ کرتے ہوئے دی گئی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔