سعودی عرب کی بلغہ کان۔سالانہ 7 ملین ٹن خام سونا نکلتا ہے یہاں سے

[]

ریاض ۔ کے این واصف

تیل کی دولت سے مالامال ملک کی زمین مین سونے کی بھی کمی نہیں ہے اطلاع کے مطابق سعودی عرب کی مغربی کمشنری الحناکیہ (نبی کریم کے شہر مبارکہ میں واقع) میں ’بلغہ‘ کان سونے کی بڑی کانوں میں سے ایک ہے۔ یہاں 2003 میں پیداوار کا آغاز ہوا تھا۔ العربیہ چینل نے بلغہ کان سے متعلق ویڈیو رپورٹ نشر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ یہ الدرع العربی میں خام سونے کی بڑی کانوں میں سے ایک ہے۔

 

 

الدرع العربی کے علاقے میں نہ صرف سونا بلکہ چاندی، زنک، ٹن اور دیگر دھاتیں بھی نکلتی ہیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ الدرع العربی کا علاقہ 6 لاکھ 30 ہزار مربع کلو میٹر سے زیادہ بڑے رقبے میں پھیلا ہوا ہے جو سعودی عرب کے کل رقبے کا 32 فیصد ہے۔بلغہ کان سے سالانہ 11 ملین ٹن خام سونا نکل رہا ہے۔

 

 

بلغہ کان سے نکلنے والے خام سونے کو فلٹرنگ پراسیس سے گزارا جاتا ہے۔ خام سونا سیال مادے کی شکل میں نکالا جاتا ہے۔ سیال سونے کا حجم پچاس ہزار مکعب میٹر سے بڑھ جاتا ہے۔ سیال سونے کو فیکڑیوں میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں سونے کی اینٹیں تیار کی جاتی ہیں۔

 

 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں زیرزمین سونے کے ذخائر کا تخمینہ 323.7 ٹن ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *