دیویندر یادو نے دہلی کی ماؤں و بہنوں کو کیجریوال کے جھوٹے اعلانات سے آگاہ کرنے آئے پنجاب کانگریس لیڈران کا شکریہ ادا کیا

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’ایک طرف جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے وہاں خواتین کے کھاتے میں ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ پیسے ڈالے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کیجریوال ہیں جو صرف وعدے کر رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کیجریوال کے جھوٹ کا پردہ فاش کرنے والے پنجاب کے کانگریس لیڈران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 3 سال قبل عآپ نے ریاست کی تمام خواتین کو 1000 روپے ماہانہ رقم دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن اب تک کسی بھی خاتون کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں ڈالا گیا ہے۔ دوسری جانب کیجریوال دہلی کی عوام کو گمراہ کرنے کے لیے پنجاب کا حوالہ دے کر خواتین کو 2100 روپے ماہانہ دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ جھوٹ پر مبنی اعلان صرف اور صرف ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہے۔ اگر انہیں خواتین کی اتنی ہی فکر ہے تو 11 سالہ دور حکومت میں اب تک کیوں نہیں سوچا؟ آج جب ان کو احساس ہوا ہے کہ حکومت ان کے ہاتھوں سے جانے والی ہے تو ووٹ حاصل کرنے کے لیے جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔ صرف خواتین ہی نہیں وہ جھوٹے وعدوں کے ذریعہ دہلی کے سبھی باشندوں کو بے وقوف بنانا چاہ رہے ہیں۔

کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ کیجریوال کا یہ بیان کہ دہلی کے لوگ کانگریس پارٹی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے، یہ بیان کیجریوال کی شکست کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ عآپ کی گزشتہ 11 سالہ دور حکومت کی بدعنوانی کو دیکھتے ہوئے عوام نے انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کا من بنا لیا ہے۔ اس بار دہلی کی عوام نے کانگریس پارٹی کا ہاتھ مضبوطی سے تھامنے کا عزم کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایک بار پھر کانگریس پارٹی کو عوام خدمت کا موقع ضرور فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی دیویندر یادو نے کیجریوال پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو انہوں نے عوام کے لیے کچھ کیا نہیں۔ کانگریس کی شیلا دیکشت حکومت نے جن اسکیموں کو عوام اور خصوصاً خواتین کے لیے شروع کیا تھا ان کو یا تو کیجریوال نے ختم کر دیا ہے یا ان کے بجٹ میں کافی تخفیف کر دی ہے۔

دہلی کانگریس صدر نے یہ واضح کر دیا کہ کانگریس پارٹی خواتین کے کسی بھی اسکیم کے خلاف نہیں ہے، لیکن کیجریوال کے قول و عمل میں بہت تضاد ہے، اس سے لوگوں کو آگاہ کرنا کانگریس پارٹی کے لیڈران اور کارکنان کی اولین ذمہ داری ہے۔ یہ کسی سے چھپا نہیں ہے کہ پنجاب میں کیجریوال نے ماؤں اور بہنوں سے 1000 روپے ماہانہ دینے کے نام پر ووٹ حاصل کر لیا لیکن اب تک 3 سالہ دور حکومت کے دوران کسی کے بھی کھاتے میں ایک روپیہ بھی نہیں ڈالا۔ ایسے میں دہلی میں 2100 روپے ماہانہ دینے کا اعلان بھی جھوٹ پر مبنی ایک انتخابی وعدہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایک طرف جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے وہاں خواتین کے کھاتے میں ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ پیسے ڈالے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کیجریوال ہیں جو صرف وعدے کرتے ہیں اور جب عملی اقدام کی بات آتی ہے تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ کیجریوال نے صرف خواتین سے ہی وعدے کیے ہیں۔ انہوں نے جھوٹے وعدوں کے تحت مہیلا سمّان یوجنا کے علاوہ سنجیونی یوجنا، فرشتے یوجنا، گرنتھی-پجاری سمّان یوجنا کی بھی بات کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *