![گرپتونت سنگھ پنون کی تنظیم پر مزید 5 سال کا امتناع](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2025/01/Gurpatwant-Singh-Pannun.jpg)
نئی دہلی: غیرقانونی سرگرمیاں (انسداد) ٹریبونل نے مرکزی وزارت ِ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کی توثیق کردی ہے جس کی رو سے خالصتان نواز دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنون کی ”سکھس فار جسٹس(ایس ایف جے) پر 5 سال کے لئے امتناع عائد کردیا گیا۔
9 جولائی 2024 کو جاری اعلامیہ میں مرکزی وزارت ِ داخلہ نے ایس ایف جے کو مزید 5 سال کے لئے غیرقانونی تنظیم قراردیا تھا۔ بعدازاں اس نے یو اے پی اے ٹریبونل کو ریفرنس بھیجا تھا۔