گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کندیکل گیٹ بنڈلہ گوڑہ منڈل میں فوڈ فیسٹول کا انعقاد میں آیا۔ شری کے۔ دسترتھ ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس بنڈلہ گوڑھ منڈل -2 نے مہمان خصوصی اور شری آدتیہ وردھن راجو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بنڈلہ ذون نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس فیسٹول میں طلبہ نے مختلف قسم کے الگ الگ ڈشش جس میں ویجیٹرین۔ نان ویجیٹرین ۔ میٹھا۔ کھارا۔
چاٹ بھنڈار جیسے پچاس سے زاید لذیذ غذائیں تیار کرتے ہوئے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ دراصل اس پروگرام کا مقصد بازاری کھانوں کو نظر انداز کرنا۔ جنک فوڈ کے خلاف جنگ اور گھریلو بکوان کی اہمیت کو طلبہ میں احاگر کرنا تھا۔ اس فوڈ فیسٹول مختلف اسکولس کے اساتذہ نے شرکت کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ جن میں قابل ذکر جناب خواجہ معراج الدین جنرل سکریٹری اسٹیٹ ٹیچرس ہونین۔ شری گری ودھن گورنمنٹ ٹیچرس یونین۔ جناب محمد مسعود علی محترمہ عزیز فاطمہ صدر معلمہ گورنمنٹ گرلز اسکول میسرم۔ محترمہ شاہ جہاں خاتون۔ محترمہ غوثیہ تحسین ۔محترمہ عالیہ سلطانہ۔ محترمہ رخسانہ روحی ۔ محترمہ مزمل سلطانہ۔ محترمہ شبانہ بیگم۔ محترمہ عایشہ فرزانہ۔ محترمہ نزہت خاتون۔ محترمہ شاہیں ۔ محترمہ منزہ فاطمہ جناب اطہر محی الدین۔ جناب انعام الحق۔ محترمہ تحسین احمدی۔ محترمہ اسر اء بیگم۔ محترمہ یاسمین بیگم اور اولیاء طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کی معلمات محترمہ اشرف انیساء بیگم۔ محترمہ کنیز سکینہ۔ ۔ محترمہ محبوب انیساء۔ محترمہ ذکیہ سلطانہ ۔محترمہ فرہانہ۔محترمہ تنویر فاطمہ ۔ محترمہ حمیرہ کوثر۔ محترمہ آمنہ بیگم محترمہ بتول اور معلم جناب واحد بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔ اسکول کے صدر مدرس کے شکریہ پر فوڈ فیسٹول کا خوشگوار اختتام عمل میں آیا۔