52ویں راشٹریہ بال وگنیانک پردرشنی 2025: نارائن پیٹ کے طلباء کی شاندار تخلیقی کارکردگی

52ویں راشٹریہ بال وگنیانک پردرشنی 2025: نارائن پیٹ کے طلباء کی شاندار تخلیقی کارکردگی

نارائن پیٹ، 4 جنوری/ 52ویں راشٹریہ بال وگنیانک پردرشنی (RBVP) 2025 کا انعقاد “پائیدار مستقبل کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی” کے موضوع کے تحت نارائن پیٹ کے نرسی ریڈی میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج میں کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے باصلاحیت طلباء نے اپنے سائنسی منصوبوں کا پیش کیا۔

 

اس موقع پر یونیورسل اسکول کی نمایاں طالبات آمینہ نیلم (کلاس VII، دختر فضل الرحمان، ریسرچ اسکالر) اور انعم (کلاس V، دختر محمد ایوب، ہیڈ ماسٹر، ایم پی پی ایس یو ایم چننا پورلہ) کا پروجیکٹ “Li-Fi: The Communicator” سب کی توجہ کا مرکز رہا۔ یہ پروجیکٹ، جو روشنی کے ذریعے ڈیٹا کی منتقلی پر مبنی تھا، سائنسی دنیا میں ایک انقلابی قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی تحقیق کی گہرائی کو بے حد سراہا گیا۔

 

آمینہ نیلم کی اس شاندار سائنسی تخلیق کے اعتراف میں، ضلع کلکٹر نے انہیں “Li-Fi: The Communicator” پروجیکٹ کی شاندار پیشکش پر اعزاز دیا۔اس سائنس فیئر کا افتتاح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گووند راجولو نے کیا، جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے پائیداری اور جدید سائنسی حل پر مبنی منصوبے پیش کیے۔ منتخب منصوبے ریاستی سطح کے سائنس فیئر کے لیے آگے بڑھیں گے، جہاں انہیں مزید پلیٹ فارم ملے گا۔

 

یہ سائنس فیئر اس بات کا غماز ہے کہ بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی تحقیق کو بڑھاوا دینا ضروری ہے تاکہ وہ عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *