سینئر کانگریس لیڈر کرن سنگھ نے پرینکا گاندھی کو بتایا ’باصلاحیت لڑکی‘، راہل گاندھی کے تئیں اپنا نظریہ بھی سامنے رکھا

کرن سنگھ کے مطابق 2006 میں صدر جمہوریہ کے عہدہ کے لیے بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ میں سونیا گاندھی نے ان کا نام پیش کیا تھا۔ لیکن بائیں بازو کی جماعتوں نے ان کی امیدواری کو مسترد کر دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>راہل اور پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>راہل اور پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

راہل اور پرینکا گاندھی / تصویر آئی اے این ایس

user

کانگریس کے 75 سالہ سینئر لیڈر اور اندرا گاندھی کی حکومت میں مرکزی وزیر رہ چکے کرن سنگھ نے وائناڈ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کی جم کر تعریف کی ہے۔ انہوں نے پرینکا گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ’باصلاحیت لڑکی‘ ہے۔ راہل گاندھی کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ان کے کام کے اندر پہلے کے مقابلے میں کافی بہتری آئی ہے۔ کرن سنگھ نے راہل گاندھی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلے وہ راہل گاندھی کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے تھے لیکن اب رابطے میں نہیں ہیں۔ وہ ایک بہترین شخصیت کے مالک ہیں۔

کرن سنگھ نے راہل گاندھی کے وزیر اعظم بننے کے متعلق کہا کہ ’’راہل گاندھی وزیر اعظم بنیں گے یا نہیں یہ قیاس کا موضوع ہے۔ لیکن میں یہ ضررو کہہ سکتا ہوں کہ ان کے اندر کافی قوت و صلاحیت موجود ہے اور ان کے پاس خود کو تیار کرنے کا وقت بھی ہے.‘‘ سابق مرکزی وزیر نے پرینکا گاندھی کے حوالے سے کہا کہ پرینکا کو تب سے جانتا ہوں جب وہ بچی تھیں۔ انہوں نے پرینکا گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ باصلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک زندہ دل لڑکی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کرن سنگھ صرف 36 سال کی عمر میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی کابینہ کا حصہ تھے۔ انہوں نے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو اپنا ’گرو‘ بتایا۔ کرن سنگھ نے اندرا گاندھی کی دور حکومت کے حوالے سے کہا کہ ’’میں اندرا گاندھی کے ساتھ 10 سال تک کابینہ میں تھا۔ میں نے ان کی حکومت کا سب سے بہترین پَل بنگلہ دیش کی آزادی اور سب سے خراب پَل ایمرجنسی دیکھا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے 1991 میں راجیو گاندھی کے قتل کو ایک خوفناک سانحہ بتایا۔ کرن سنگھ کے مطابق 2006 میں صدر جمہوریہ کے عہدہ کے لیے بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ میں سونیا گاندھی نے ان کا نام پیش کیا تھا۔ لیکن بائیں بازو کی جماعتوں نے ان کی امیدواری کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ ’’ہم ایک مہاراجہ کو صدر جمہوریہ کیسے بنا سکتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *