نئی دہلی (پی ٹی آئی)منی پور میں تازہ تشدد بھڑک اٹھنے پر کانگریس نے ہفتہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ ئ تنقید بنایا اور کہا کہ وہ راج دھرم کا پالن کرنے کی دستوری ذمہ داریوں سیبچ نہیں سکتے۔
ایکس پر پوسٹ میں کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے الزام عائد کیا کہ سرحدی ریاست کو جلنے دینے میں بی جے پی کا مفاد ہے۔ بی جے پی وہ دیاسلائی ہے جس نے منی پور کو آگ لگادی۔
کانگریس صدر نے پوسٹ میں کہا کہ نریندر مودی جی آپ کا آخری دورہ منی پور بی جے پی کے لئے ووٹ مانگنے کے لئے جنوری 2022 میں ہوا تھا۔
ریاست میں تشدد 3 مئی 2023 کو بھڑک اٹھا۔ 600 دن گزرگئے۔ میڈیا نے سٹیلائٹ تصاویر کے ذریعہ جو خبر دی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔