’بی جے پی ہی وہ ماچس کی تیلی ہے جس نے منی پور کو جلایا‘، تازہ تشدد کے بعد کھڑگے نے پی ایم مودی پر کیا حملہ

ملکارجن کھڑگے نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ 6 دسمبر کو منی پور میں انڈیا بلاک کی پارٹیوں نے منی پور معاملے میں تین عام اور ضروری گزارشات کی تھیں۔ گزارشات تھیں کہ 2024 کے ختم ہونے سے پہلے منی پور کا دورہ کریں، دہلی میں سبھی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو بلا کر بات کریں، اور منی پور میں براہ راست مداخلت کریں… لیکن وزیر اعظم نے ان میں سے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا۔ کانگریس صدر کہتے ہیں کہ بھلے ہی وزیر اعظم ان میں سے کچھ نہ کریں، لیکن وہ آئینی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *