الو ارجن کو ہر اتوار پولیس اسٹیشن میں حاضری دینے کی ہدایت

حیدرآباد: فلم اداکار الو ارجن کو نامپلی عدالت نے باقاعدہ ضمانت کی ہے۔ الو ارجن کی درخواست پر دلائل حال ہی میں ختم ہوئے۔ نامپلی عدالت نے جمعہ کو اپنا فیصلہ سنایا۔ الو ارجن کے وکیل اشوت ریڈی نے کہا کہ عدالت نے انہیں 50 ہزار روپے کی دو ضمانتیں جمع کروانے

 

اور پولیس کی تفتیش میں تعاون کرنے کے علاوہ ہر اتوار کو چکڑ پلی پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے اور گواہوں کو متاثر نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئےمشروط ضمانت منظور کی ہے۔چکڑ پلی پولیس نے ‘پشپا 2’ بینیفٹ شو کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے واقعہ میں الو ارجن کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کیا تھا۔

 

بعد ازاں انھیں چنچل گوڑہ جیل منتقل کیا گیا جہاں وہ بیک رات تھے۔ بعدازاں الو ارجن کو ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *