بارہمولہ میں غیر قانونی لکڑی ضبط، تین گرفتار: پولیس

سری نگر: لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی ضلع بارہمولہ میں غیر قانونی لکڑی کو ضبط اور تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے درنگ کراسنگ پر ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ٹاٹا 207 گاڑی جس میں لکڑی کے 9 شہتیر لدے ہوئ تھے،کو روکا اور معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی ضروری اجازت کے بغیر لکڑی کی نقل و حمل کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کو غیر قانونی لکڑی کے ساتھ ضبط کیا گیا جبکہ تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت معراج احمد خان ولد عبدالمجید خان ساکن نوگام کھاگ، محمد امین لون ولد عبد الغفار لون ساکن درنگ اور اویس احمد پرے ولد عبد الاحد پرے ساکن سویہ بگ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *