مدرسہ مدینت العلوم کوداڑ ضلع سریاپیٹ میں 5 , جنوری کو جلسہ عام

سرزمین کوداڑ پر عظیم الشان جلسہ عام۔۔۔ مدرسہ مدینت العلوم کوداڑ ضلع سریاپیٹ تلنگانہ کے 50 سال تکمیل پر 5 جنوری بروز اتوار کو جلسہ اعتراف خدمات منعقد کیا جارہاہے ملک کے نامور علماء کرام اور اکابرین کی آمد جلسہ کے تمام تر انتظامات مکمل۔۔۔ ناظم مدرسہ مولانا عبد القادر صاحب رشادی کی صحافتی کانفرنس۔۔۔ تلنگانہ و آندھراپردیش کے سرحد پر واقع علماء و حفاظ کی کثیر آبادی والا شہر کوداڑ۔۔ مدرسہ مدینت العلوم کوداڑ رحمت نگر درگاپورم ضلع سریاپیٹ کا وہ قدیم دینی ادارہ ہے جس کا قیام سن 1975 میں ہوا مدرسہ کے پچاس سالہ تکمیل پر مدرسہ کی علمی دینی اصلاحی و دعوتی قرآنی پچاس سالہ خدمات کی تکمیل پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جلسہ اعتراف خدمات 5 جنوری بروز اتوار مدرسہ مدینت العلوم کوداڑ وجئے واڑہ ہائی وئے رحمت نگر درگاپورم میں منعقد کیا جارہاہے مولانا عبد القادر صاحب رشادی ناظم مدرسہ مدینت العلوم کوداڑ نے مدرسہ مدینت العلوم کوداڑ میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کے مدرسہ مدینت العلوم کوداڑ کا قیام سن 1975 میں ہوا قیام مدرسہ کے پچاس سال تکمیل ھوے قیام مدرسہ اب تک سیکڑوں حفاظ علمائے کرام مفتیان کرام فارغ ہوکر تلنگانہ و آندھراپردیش اور ملک کے طول وعرض کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی دینی خدمات پر فائز ہے ابنائے قدیم کی جانب سے یہ اجلاس عام اعتراف خدمات منعقد کیا جارہاہے اس اجلاس میں آبنائے قدیم کو ملک کے اکابر علمائے کرام کے ہاتھوں تہنیت پیش کی جائیگی۔۔۔ مولانا عبد القادر رشادی نے مزید کھا کے اس اجلاس عام میں ملک کے نامور علماء کرام اور اکابرین تشریف لارہے ہے اجلاس کی سرپرستی حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ صدر مسلم پرسنل لا بورڈ فرمائے گئی اجلاس کی صدارت مولانا عبد القادر صاحب رشادی ناظم مدرسہ مدینت العلوم کوداڑ و صدر جمعیت العلماء ضلع سریاپیٹ فرمائے گئی زیر نگرانی حضرت مولانا سید اکبر مفتاحی صاحب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کریں گئیں ملک کے نامور علماء کرام بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے والوں میں حضرت مولانا صغیر احمد خان صاحب رشادی امیر شریعت کرناٹک و شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور حضرت مولانا شاہ جمال الرحمان صاحب امیر شریعت تلنگانہ و آندھراپردیش حضرت مولانا سلمان بجنوری صاحب استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی محمد فاروق صاحب مدنی شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹرا حضرت مولانا ابوطالب رحمانی صاحب رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مغربی بنگال حضرت مولانا مفتی سبیل صاحب بنگلور کرناٹک حضرت مولانا عبد القوی صاحب ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب ناظم عمومی جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھراپردیش مفتی غیاث الدین رحمانی ناظم مدرسہ دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد اس کے علاوہ دیگر علماء کرام بھی شرکت فرمائی گئے مولانا عبد القادر رشادی نے کہا کے جلسہ عام کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی سریاپیٹ نلگنڈہ کھمم ورنگل اور دیگر اضلاع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس اجلاس عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرمائی 5 جنوری بروز اتوار کو صبح 10 تا دوپہر 2 بجے تک تلنگانہ کے علماء و حفاظ ائم مساجد اور دانشوران کے لیے خصوصی نشست منعقد کی گئیں جس میں مولانا سلمان صاحب بجنوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی محمد فاروق صاحب مدنی دامت برکاتہم العالیہ شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا اور مولانا عبد القوی صاحب ناظم مدرسہ اشرف العلوم حیدرآباد کے خصوصی خطابات ھونگے 5 جنوری کو ہی مغرب کے بعد اجلاس عام اعتراف خدمات احاطہ مدرسہ مدینت العلوم کوداڑ میں منعقد ھوگا جس میں ملک کے نامور علماء کرام کے خطابات ھونگے 5 ہزار سے زائد افراد اس اجلاس عام میں شرکت فرمائی گئے تمام شرکائے جلسہ کے لیے جلسہ گاہ میں معقول انتظامات کیےگئے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *