آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے درگاہ اجمیر پر چادر پیش کی

جئے پور (آئی اے این ایس) آر ایس ایس لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 813 ویں عرس کے موقع پر آج درگاہ اجمیر شریف میں ایک چادر پیش کی۔

40 فیٹ طویل چادر دہلی سے مسلم راشٹریہ منچ کے ایک وفد کے ساتھ روانہ کی گئی۔ ملک میں امن‘ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کی دعا بھی کی گئی۔

اندریش کمار کا پیام بلند دروازہ سے پڑھ کر سنایا گیا جس میں باہمی ہم آہنگی کی اہمیت‘ خواجہ غریب نوازؒ کی تعلیمات کو اپنانے اور ان کے لافانی محبت و اتحاد کے پیام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

خواجہ صاحب کے سالانہ عرس میں ہر شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کے ورثہ کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور کرن رجیجو ہفتہ کے روز وزیراعظم کی جانب سے درگاہ پر چادر پیش کریں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *