خبر پہ شوشہ۔ جاپان والو ہم سے سیکھو…

ریاض ۔ کے این واصف

روزنامہ سیاست فکر و نظر کالم میں “جاپان کا آبادی میں اضافہ کے لئے انوکھا اقدام” کے عنوان سے ایک مضمون شائع ہوا۔ اس تفصیلی تحریر میں بتایا یہ گیا کہ جاپان میں آبادی پر کنٹرول کرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج جاپان میں نوجوان نسل عنقا ہوگئی

 

جس کا ملک کی ترقی پر اثر پڑا۔ لہٰذا آبادی بڑھانے کے لئے حکومت نے طئے کیا کہ عوام کو ہفتہ میں تین دن کی چھٹی دی جائے تاکہ میاں بیوی کو ساتھ رہنے کا وافر موقع اور وقت ملے۔ اس کے برعکس ہم ہندوستان اور اس بڑھتی آبادی پر نظر کریں تو کیا ہمارے ہاں لوگوں کے پاس فاضل وقت ہے؟

 

نہیں بلکہ ہمارے شہروں میں تو لوگ اپنی ملازمت کے علاوہ آمدنی میں اضافہ کی خاطر جزوقتی کام بھی کرتے، مگر آبادی میں اضافہ ہے کہ بدسطور جاری ہے۔ اسی لئے کہا ہے کہ “ جاپان والو ہم سے سیکھو یہ ہنر….

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *