قتل کے بعد نعش کے ساتھ جنسی خواہش کی تکمیل۔ آندھراپردیش میں درندگی کی انتہا کا گھناؤنا واقعہ

نیلور۔معصوم بچیوں، ضعیف خواتین کے ساتھ ساتھ اب خواتین کی نعشیں بھی ہوس کے پجاریوں سے محفوظ نہیں ہیں۔ انسانیت کو شرمندہ کرنے والا ایک گھناؤنا واقعہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بھابھی کا قتل کرکے نعش کے ساتھ جنسی خواہش کی تکمیل کی۔

 

ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا سری کانت بسواس کئی سال قبل اپنے خاندان کے ساتھ ریاست آندھرا پردیش پوٹی سر رامولو، نیلور ضلع کے کاولی منتقل ہوا۔ سری کانت بسواس اس کے ماں باپ، بیوی اور دو بچوں کے علاوہ اس کا چھوٹا بھائی نایا بسواس ایک ہی گھر میں رہا کرتے ہیں۔ سری کانت بسواس کے ماں باپ نئے سال کے موقع پر تروملا گئے تھے،

 

اس رات گھر میں سب نے نئے سال کی تقاریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سری کانت بسواس نے بہت زیادہ شراب پی اور سو گیا، سب کے سو جانے کے بعد رات دیر گئے سری کانت کا بھائی نایا بسواس نیند سے بیدار ہوا اور اپنی بھابھی کے کمرے میں گیا اور جنسی خواہش کی تکمیل کی شرمناک پیشکش کی، خاتون نے جب انکار کردیا تو اس درندہ نے لوہے کی سلاخ سے بھابھی کے سر پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں خاتون شدید زخمی ہو گئی

 

اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ بھابھی کے ہلاک ہونے کی بعد نایا بسواس نے درندگی کی تمام حدوں کو پار کرتے ہویے نعش کے ساتھ عصمت ریزی کی۔ اپنی جنسی خواہش پوری کرنے کے بعد اس نے نعش کو گھر کے قریب نالے میں پھینک دیا جو گھر سے سو میٹر دور ہے۔سری کانت بسواس صبح بیدار ہوا اور اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی غائب ہے، گھر کی تلاشی لی مگر وہ کہیں نہیں ملی البتہ اس کے بیڈروم میں خون کے دھبے پائے گئے۔

 

پریشان شوہر نے کالونی کے افراد کو یہ بات بتائی تو سب نے مل کر خاتون کی تلاش کی۔ کچھ دیر بعد اس کی خون میں لت پت نعش قریبی نالے سے دستیاب ہوئی۔ تمام کو نایا بسواس پر شک تھا جس نے پہلے بھی اپنی بھابھی کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ فوراً اسے پکڑ کر جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔

 

پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *