حیدرآباد: گانجہ کی اسمگلنگ کو روکنے کی کوشش کرنے والے کانسٹیبلس کو ٹکر دینے کے بعد فرارکارچلانے والے اور اس کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ واقعہ آندھراپردیش کے کاکناڈاضلع میں پیش آیا۔
پولیس نے ضلع کے کرلم پوڑی میں کرشناورم ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی تلاشی لی۔
اسی دوران نصف شب کے قریب وشاکھاپٹنم سے راجہ مہندر ورم کی طرف جانے والی کار کو روکاگیا۔
پولیس ملازمین تفصیلات حاصل کررہے تھے کہ اچانک فاسٹ ٹریک سے ٹول ٹیکس ادا کرنے والے ڈرائیور نے گاڑی کو تیزی سے آگے بڑھادیااور گاڑی کے سامنے کھڑے کرلم پورٹی پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل راجو کے علاوہ ایک اور کانسٹیبل کو ٹکر دے دی۔
چوکس پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا تاہم حملہ آور گاڑی کو راجا نگرمیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
پولیس نے کار اور گانجہ کو ضبط کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دونوں زخمی کانسٹیبلوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔