برازیل میں کار حادثے میں پانچ افراد ہلاک

ساؤ پالو: جنوبی برازیل میں سال نو کے موقع پر متعدد کاروں کے حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی افسران نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

ساؤ میگوئل داس میسوس میں میونسپل پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں شہر کے قریب ریاستی شاہراہ پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک کار میں سوار دو اور دوسری کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ تیسری گاڑی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کی ترجمان لوسیانا کنہا نے صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

تمام لوگ مقامی تھے اور نئے سال کا جشن منانے جارہے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *