جموں و کشمیر: بھدراہ میں تین نوجوان کو ایک ہوٹل میں مردہ پایا گیا

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں ایک ہوٹل میں تین افراد کو مردہ پایا گیا۔

متوفین کی شناخت مکیش سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکن دومانہ جموں، آشوتوش سنگھ رانا ولد دلیپ سنگھ رانا ساکن بھیلہ ڈوڈہ حال رکھو جموں اور سنی چودھری کے طور پر کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ تینوں نئے سال کا جشن منانے کے لئے بھدرواہ آئے ہوئے تھے۔

ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا نے اس واقعے کے متعلق میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جموں سے آشوتوش کے بھائی نے کال کی کہ اس کا بھائی دو دوستوں کے ساتھ بھدرواہ گیا ہوا تھا لیکن اب وہ فون کال کا جواب نہیں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد فون کی لوکیشن کا پتہ لگایا گیا۔

ان کا کہنا تھا: ‘اس دوران اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی دو ٹیموں میں سے ایک ٹیم نے اس گاڑی کا سراغ لگایا جس میں کال کرنے والے کا بھائی جموں سے بھدرواہ گیا تھا’۔

موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ افراد رائل ان گیسٹ ہائوس میں ایک کمرے میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا: ‘اس کمرے کے دروازے کو بار بار کھٹکھٹانے کے باوجود بھی کوئی جواب نہیں آیا تو درواز کو توڑ دیا گیا جس کے بعد پولیس نے ان تین افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا جن میں سے دو بیڈ پر پڑے ہوئے تھے جبکہ ایک واش روم میں پڑا ہوا تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ڈاکٹروں اور فارنسک کی ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔

مسٹر مہتا نے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق ان کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔

متوفین کی شناخت مکیش سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکن دومانہ جموں، آشوتوش سنگھ رانا ولد دلیپ سنگھ رانا ساکن بھیلہ ڈوڈہ حال رکھو جموں اور سنی چودھری کے طور پر کی گئی ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *