وزیر اعظم مودی آج شام خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے لیے چادر روانہ کریں گے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج شام خواجہ معین الدین چشتی کے 813ویں عرس کے موقع پر درگاہ کے لیے چادر روانہ کریں گے۔ یہ چادر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی کو سونپی جائے گی، جو اسے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ، اجمیر لے جائیں گے۔

کرن رجیجو وزیر اعظم کی جانب سے چادر لے کر جائیں گے۔ یہ گیارہویں موقع ہے جب وزیر اعظم مودی کی طرف سے اجمیر درگاہ کے لیے چادر بھیجی جا رہی ہے۔ اس موقع پر دہلی سے اجمیر ایک وفد روانہ ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *