[]
پناما: دو سو سے زائد مسافروں سے بھرے طیارے میں دوران پرواز پائلٹ دل کا دورہ پڑنے سے باتھ روم میں گر گیا اور بعد ازاں اس کی موت واقع ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لٹام ائیر لائن کا 56 سالہ پائلٹ ایوان اینڈور 271 مسافروں کو لیکر میامی سے چلی لے جا رہا تھا کہ طیارے کے اڑان بھرنے کے 40 منٹ بعد طیارے کے ساتھی پائلٹ نے مسافروں سے پوچھا کہ کیا آپ میں کوئی ڈاکٹر موجود ہے، لیکن جب پائلٹ ایوان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوئی تو ساتھی پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرانے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو پناما کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی اور فوری طور پر ایک نرس اور ایک ڈاکٹر پائلٹ کو امداد دینے کے لیے طیارے میں پہنچے تاہم وہ پائلٹ کی جان نہ بچا سکے اور انہوں نے بتایا کہ طیارے کے لینڈ کرنے کے بعد ایوان اینڈور کی موت واقع ہوئی، ایوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی۔
اس دوران طیارے کے تمام مسافروں کو پناما کے ہوٹلز میں قیام کروایا گیا اور پھر اگلے روز طیارے کا آپریشن دوبارہ بحال کیا گیا۔