نظام آباد:یکم / جنوری (اردو لیکس )تلنگانہ اربن فینانس اینڈ انفارسٹکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن وائس چیرمین اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ایم دانا کشور نے جی او نمبر 51 کے ذریعہ نظام آباد کے تمام بلدی ڈیویژنوں بالخصوص 22 مسلم بلدی ڈیویژن و علاقوں کی ترقی اور بنیادی ضروری سہولتوں کی
فراہمی کیلئے 60 کروڑ روپئے خصوصی ترقیاتی فنڈ جاری کرنے پر سابق ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم، سینئر کانگریس قائد سید نجیب علی ایڈوکیٹ، سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے چیف منسٹر ریونت ریڈی، نظام آباد انچارج منسٹر جو پلی کرشنا راؤ، حکومتی مشیر محمد علی شبیر، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نظام آباد کے بلدی ڈیویژن میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی، تعمیری و ترقیاتی کاموں سی سی روڈ، ڈرین و کلورٹس کی تعمیر کیلئے ایک ڈیویژن کو فی کس ایک کروڑ روپئے بشمول (60) کروڑ روپئے فنڈ مختص و جاری کرنا شہریان نظام آباد کیلئے بہترین اقدام ہے اس سلسلہ میں مسٹر دانا کشور کی جانب سے جاری کردہ احکامات نظام آباد کلکٹر کو موصول ہوگئے ہیں۔
نظام آباد کے اقلیتی کانگریس قائدین نے کہا کہ اس سے قبل حکومت مشیر محمد علی شبیر کو حکومت نے خصوصی ترقیاتی فنڈ (10) کروڑ روپئے جاری کئے گئے تھے جس سے کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا ہے قائدین نے کہا کہ اب تک نظام آباد میں جو ناقص کام انجام دئیے گئے تھے اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر اور محکمہ ویجلنس عہدیداروں سے شکایت کرتے ہوئے تحقیقات کروانے کی نمائندگی کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری کردہ (60) کروڑ روپئے سے مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے عوام کو سہولتیں پہنچائیں گے۔
اس صحافتی کانفرنس میں سابقہ کارپوریٹرس مجاہد خان، مصباح الدین، کارپوریٹر ہارون خان، کانگریس قائدین محمد عیسیٰ، عبدالاعجاز، سمیر احمد، شیخ ظفر، شیخ جعفر، معین یونس، محمد سمیع الدین، محمد ضیاء، محمد اشفاق احمد خان پاپا موجود تھے۔