گولکنڈہ قلعہ میں 3 تا 5جنوری ”اپنی فوج کو جانیے میلہ“

حیدرآباد(آئی اے این ایس) انڈین آرمی تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں 3 تا 5 جنوری ”اپنی فوج کو جانیے میلہ 2025“ کی میزبانی کرے گی۔

تلنگانہ اینڈ آندھرا سب ایریا ہیڈ کوارٹرس کے زیر اہتمام یہ میلہ منعقد کیا جارہا ہے جسے آر ٹیلری سنٹری حیدرآباد کا بھی تعاون حاصل ہے۔

آر می ڈے پریڈ 2025 کے ابتدائی حصہ کے طور پر یہ میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس میلہ سے فوج کی صلاحیتوں اور ٹکنالوجی قوت کو دیکھنے کا مثالی موقع ملے گا۔

اس میلہ کا مقصد فوج میں بھرتی کے خواہش مند نوجوانوں کو اس میں شمولیت کی ترغیب اور تحریک دینا بھی ہے۔ میلہ دیکھنے آنے والے افراد کو فوجی آلات کے ساتھ تصویر کشی کی بھی اجازت رہے گی۔

فوج میں بھرتی کے بوتھس بھی رہیں گے جہاں پر مسلح افواج میں کیریئر کے مواقع سے متعلق تفصیلی معلومات دستیاب رہیں گی۔ ہر اسٹال پر فوجی عملہ سوالات کے جوابات بھی دے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *