[]
حیدرآباد _ 17 اگست ( اردولیکس ڈیسک) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر غلام نبی آزاد، جنہوں نے کانگریس سے الگ ہو کر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) بنائی، کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں غلام نبی آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ ہندو مذہب اسلام سے پرانا ہے اور تمام مسلمان پہلے ہندو تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا غلام نبی آزاد کا ویڈیو جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کا ہے۔ غلام نبی آزاد 9 اگست کو یہاں تقریر کرنے پہنچے تھے۔ ویڈیو میں آزاد کہتے ہیں، ‘اسلام 1500 سال پہلے پیدا ہوا تھا۔ ہندوستان میں کوئی بھی باہر کا نہیں ہے۔ ہم سب اس ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہندوستان کے مسلمان اصل میں ہندو تھے، جنہوں نے بعد میں مذہب تبدیل کیا۔ مغل دور میں چند افراد باہر سے آئے تھے ان میں مسلمان تھے لیکن اس سے پہلے یہاں مسلمان نہیں تھے
ڈوڈہ میں دی گئی تقریر میں آزاد کہتے ہیں کہ 600 سال پہلے کشمیر میں صرف کشمیری پنڈت تھے۔ پھر بہت سے لوگ مذہب تبدیل کر کے مسلمان ہو گئے۔ اس دوران آزاد نے لوگوں سے بھائی چارہ، امن اور اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا، ‘مذہب کو سیاست کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔ لوگ مذہب کے نام پر ووٹ نہ دیں۔
“भारत में सभी मुसलमान पहले हिंदू ही थे, कश्मीर में जो भी मुसलमान हैं वो हिंदू धर्म से कन्वर्ट हुए हैं”
◆पूर्व केंद्रीय मंत्री और डेमोक्रेटिक प्रोग्रेसिव आज़ाद पार्टी के अध्यक्ष गुलाम नबी आज़ाद ने दिया बयान#Gulamnabiazad #TIME8 pic.twitter.com/WSoK8Ph9jb
— TIME8 (@TIME8News) August 17, 2023