نظام آباد ٹاون مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے ملاقات کے ذریعے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے.
شہر کے مختلف اقلیتی سلم علاقوں میں نئے راشن شاپس و برقی سب اسٹیشن کی منظوری کا مطالبہ.
نظام آباد. 31/ڈسمبر (اردو لیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر آج نظام آباد ٹاون مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات کی اور انھیں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کا ایک تحریری مکتوب حوالے کیا. اس مکتوب کے ذریعے مجلسی قائدین وفد نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ شہر کے مختلف اقلیتی سلم علاقوں و ڈیویثزن 12.13.14.اور 15 میں یہاں کے غریب عوام کو دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں راشن شاپس کے نہ ہونے سے شہر کے دور دراز علاقوں و مقامات پر راشن حاصل کرنے جانا پڑرہا ہے. جس کی وجہ سے ان علاقوں کی پریشان حال غریب عوام کو راشن کے حصول سے زیادہ آمد و رفت کے اخراجات برداشت کرنا پڑرہاہے علاوہ ازیں ان علاقوں میں محکمہ برقی نظام آباد (TGNPDCL-Nizamabad.) کی جانب سے مسلسل شڈلوڈنگ کی وجہ سے عوام کو برقی مسائل کا بھی سامنا ہے. ٹاون مجلس قائدین نے بیرسٹر اسد الدین اویسی کے مکتوب کے توسط سے کہا کہ ان اقلیتی سلم علاقوں میں عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان علاقوں میں راشن شاپس کی منتقلی یا نئے راشن شاپس منظور کرنے اور ان علاقوں کی عوام کو درپیش برقی مسائل کے سدباب کیلئے اضافی برقی سب اسٹیشن کی منظوری کے ساتھ تعمیر و قیام سے ڈیویثزن 12.13.14.15 کے مختلف اقلیتی سلم علاقوں کی عوام کو ہونے والی دشواریوں کا ازالہ کیا جائے. مجلسی قائدین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو بتایا کہ گاجول پیٹھ سے زون 3- واٹر ٹینک تک ایک کلو میٹر کے دائرے میں 10 سے زائد راشن شاپس موجود ہے. برخلاف اس کے شہر کے مختلف اقلیتی سلم علاقوں میں ایک بھی راشن شاپس موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کی غریب عوام کو مختلف مصائب و شدید مشکلات کا سامنا ہے. علاوہ ازیں گورنمنٹ ریونیو اراضی سروے نمبر 249 ڈیویثزن 13 ڈیری فارم میں موجود ہے جس پر محکمہ برقی (TGNPDCL-Nizamabad) کی جانب سے نئے برقی سب اسٹیشن (33/11 kV SS) کی تعمیر و قیام کی منظوری دی جائے تاکہ ان ڈیویثزن کے مختلف اقلیتی سلم علاقے دھرم پوری. ساگر ہلز کالونی. ڈیری فارم. آٹو نگر و بودھن روڈ کے عقبی علاقوں میں گنجان آبادی کے سبب لو وولٹیج اور برقی مسائل کا سامنا ہے. ان علاقوں کو برقی مسائل و دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد برقی سب اسٹیشن کی منظوری و قیام کے ذریعے عوام کو راحت فراہم کی جائے. ٹاون مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے ملاقات و بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے کرنے پر ان مختلف سلم علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی. راشن شاپس کی منتقلی و نئے راشن شاپس کی منظوری کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی عوام کے برقی مسائل کی یکسوئی کیلئے نئے برقی سب اسٹیشن کی منظوری. تعمیر و قیام کا مجلسی وفد کو تیقن دیا ہے. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ضلع صدر محمد فیاض الدین. ٹاون جنرل سیکرٹری و کواپشن ممبر شہباز احمد. سینئر کارپوریٹر اعجاز حسین. محمد ریاض احمد عبدالعلی باغبان. انچارج کارپوریٹر عبدالسلیم. محمد مستحسین. سید رفیع و ارشد پاشاہ اور خلیل احمد امر فاروق موجود تھے.