31 دسمبر (آصف علی سعادت سرسلہ)محمد توفیق الدین، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر سب ڈویژن مامڑہ ہیڈکوارٹر نرمل، اپنی خدمات کی تکمیل کے بعد وظیفہ پر سبکدوش ہوگئے ہیں، آپ کا تعلق ضلع نرمل کے بھینسہ شہر سے ہے، محمد توفیق الدین نے اپنی ملازمت کا آغاز 21 مئی 1992ء کو منڈل تانور، ضلع نرمل میں محکمہ پنچایت راج کے تحت بحیثیت ورک انسپکٹر کیا، بعد ازاں یکم مئی 1994ء کو سب ڈویژن مدھول پر ان کا تبادلہ ہوا، جہاں انہوں نے خدمات انجام دیں، بعد ازاں یکم مارچ 1997ء کو منڈل تانور اور یکم دسمبر 2001ء کو سب ڈویژن مدھول پر ان کا تبادلہ عمل میں آیا۔ ان منڈلوں میں اپنی گرانقدر خدمات انجام دینے کے بعد، یکم جولائی 2003ء کو حکومت آندھراپردیش کے انجینئر ان چیف (ENC) کی سفارش پر سپرنٹنڈنگ انجینئر، حلقہ ضلع عادل آباد نے انہیں ترقی دے کر اسٹیٹ ایگزیکٹیو انجینئر (AEE) کے عہدے پر فائز کیا، آپ نے جینور، بازار ہتنور، تانور اور کوبیر کے منڈلوں میں 21 سال تک اپنی فنی خدمات انجام دیں، اپنی غیرمعمولی فنی صلاحیتوں کی بنیاد پر انہیں تین بار (2011ء، 2017ء، اور 2024ء) بہترین انجینئر کے خطاب سے نوازا گیا۔ یکم جولائی 2004ء کو آپ کو مزید ترقی دے کر ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر مامڑہ ہیڈکوارٹر نرمل کے عہدے پر تعینات کیا گیا، جہاں آپ نے 2024ء کے آخری چھ ماہ (یکم جولائی تا 31 دسمبر) اپنی خدمات انجام دیں، آپ مرحوم محمد رفیع الدین کرافٹ ٹیچر کے فرزند ہیں اور محمد رفیق الدین (مؤظف ٹیچر)، محمد عتیق الدین (ٹیچر)، محمد شفیق الدین (ہیلتھ اسسٹنٹ) اور محمد لئیق الدین (ٹیچر) کے حقیقی بھائی ہیں، علاوہ ازیں، آپ “محمد مصدق الدین فضل” (ایم ٹیک ان اسٹرکچر انجینئرنگ) کے والد ہیں۔