مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیرخارجہ سید بدر البوسعیدی نے ایران کے دورے کے دوران تہران میں ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات اور مشرق وسطی مخصوصا شام کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
بدر البوسعیدی عمان کے اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ساتھ تہران کا دورہ کررہے ہیں۔ صدر پزشکیان کے دور حکومت میں عمانی وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔
دو مہینے پہلے ایرانی وزیرخارجہ نے مشرق وسطی کے سفر کے دوران مسقط میں قیام کرکے عمانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔