نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ بہار میں اپنی جائز مانگوں کے لیے آواز اٹھانے والے طلبا کی بات سننے کے بجائے ڈبل انجن حکومت ان پر مسلسل ظلم وستم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہار میں پیپر لیک ہو رہے ہیں، امتحانات میں بدعنوانی ہو رہی ہے اور دھوکہ دہی کی جا رہی ہے، اور جب طلبا اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو اس زبردست سردی میں ان پر پانی کی بوندیں پھینک کر ظلم کیا جا رہا ہے۔
محترمہ واڈرا نے کہا، “بہار میں تین دن کے اندر دوسری بار طلبا پر ظلم کیا گیا۔
امتحانات میں بدعنوانی اور دھوکہ دہی کو روکنا حکومت کا کام ہے، لیکن بدعنوانی روکنے کےبجائے طلبا کو آواز اٹھانے سے روکا جا رہا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “اس کڑاکے کی سردی میں نوجوانوں پر پانی کی بوندیں پھینکنا اور لاٹھی چارج کرنا غیر انسانی عمل ہے۔ بی جے پی کا ڈبل انجن نوجوانوں پر دوہرے مظالم کی علامت بن گیا ہے۔”