بیوی بچوں کو ذہر دے کر پولیس کانسٹبل کی خودکشی۔ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں واقعہ

میدک ۔ ایک ہیڈ کانسٹیبل نے بیوی بچوں کو ذہر دے کر خودکشی کرلی۔‌یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آیا۔ کانسٹیبل جس کی شناخت 38سالہ پنڈاری بالاکرشنا کے طورپر کی گئی ہے اپنی بیوی ماناسا اور بچوں 11سالہ یسونت ، 9سالہ اشریتھ کے‌ساتھ سدی پیٹ میں مقیم بتایا گیا ہے۔

 

بالا کرشنا 17ویں بٹالین میں خدمات انجام دیاکرتاتھا۔ذرائع کے مطابق اس نے قریب 15 دن قبل مہاراشٹرا کی ایک کمپنی میں 25 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی،اس نے یہ رقم دوسروں سے بطور قرض حاصل کی تھی سرمایہ کاری کے بعد کمپنی کی جانب سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا جس پر وہ کافی تناؤ میں تھا،قرض کے ادائیگی کی صورت نہ ہونے پر اس نے اپنے ارکاندان کے ساتھ خودکشی کر لینے کا فیصلہ کیا۔

 

ہیڈ کانسٹیبل نے ہفتہ کے دن اپنے بیوی اور بچوں کو چائے میں زہریلی شے ملا کر دے دی خوش قسمتی کی بات یہ رہی کہ زہر پینے کے بعد کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا اتوار کی صبح چار بجے جب غشی کم ہوئی تو کانسٹیبل اٹھا اور اس نے دوسرے کمرے میں جا کر پھانسی لے لی

 

جبکہ اس کے بیوی بچے ہاسپٹل میں زیر علاج بتائے گئے ہیں جنہیں پڑوسیوں نے ہاسپٹل منتقل کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *