تلنگانہ اسمبلی کا اجلاس 30 دسمبر کو صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی سیکریٹری نرسمہاچاریولو نے اس سلسلے میں تمام ارکان اسمبلی کو اطلاع دی گئی ہے۔ یہ اجلاس بطور خاص تعزیتی امور کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ انجہانی وزیراعظم کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش جا سکے۔