تیسری شادی کی اطلاع پر دوسری بیوی کا شوہر کے گھر کے سامنے احتجاج ۔تلنگانہ کے پیدا پلی ضلع میں واقعہ

حیدرآباد۔ دوسری بیوی نے اپنے شک وہر کے گھر کے سامنے دھرنا دیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کنال گاوں کی رہنے والی ناگل جیوتی سے دیویندرنامی نوجوان نے 5سال پہلے شادی کی تھی۔

 

جیوتی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ دیویندر کی دوسری بیوی ہے، اسے شادی کے بعد پتہ چلل کہ اس کا شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے، اس دوران جیوتی کو پتہ چلا کہ اس کا شوہر تیسری شادی کرنے جارہا ہے تو اس نے شوہر کے مکان کے سامنے دھرنادیا۔اس موقع پر جیوتی نے میڈیا کو بتایا کہ پہلی شادی کو چھپاتے ہوئے اس سے شادی کی گئی اوراب اس کا شوہر تیسری شادی کی تیاری کررہا ہے جس کی اطلاع پر اس نے رشتہ داروں اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔

 

جیوتی نے کہاکہ اس کے سسرالی رشتہ دار، جہیز کیلئے اس کو ہراساں کرتے تھے اوراس کی پٹائی بھی کرتے تھے۔اس نے کہاکہ وہ ایک اورلڑکی سے ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور اسے سمجھایا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *