سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی یادگار کے لیے حکومت دے گی زمین، نگم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات ادا کی جائیں گی

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات ہفتہ کے روزیہاں راج گھاٹ کے قریب نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی وزارت داخلہ نے جمعہ کی رات دیر گئے کہا کہ حکومت کو کانگریس پارٹی کے صدر سے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یادگار کے لیے جگہ مختص کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے فوراً بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اہل خانہ سے کہا کہ حکومت یادگارکے لیے جگہ مختص کرے گی۔

اس دوران، آخری رسومات اور دیگر رسمی کارروائیاں ہو سکتی ہیں کیونکہ یادگار کے لیے ایک ٹرسٹ تشکیل دینا ہو گا اور اس کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر سنگھ کا انتقال جمعرات کی شام یہاں ایمس میں ہوا تھا۔

آخری رسومات سے پہلے ڈاکٹر سنگھ کے جسد خاکی کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں آخری درشن کے لیے رکھا جائے گا۔ اس کے بعد صبح 9.30 بجے آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *