پارلیمنٹ ہاؤس کے پاس باغپت کے نوجوان نے خود کو کیا نذرِ آتش، 90 فیصد جھلسے شخص کی حالت نازک

دہلی پولیس نے بتایا کہ شخص کا نام جتیندر ہے جو اتر پردیش کے باغپت کا رہنے والا ہے، اس نے ریل بھون کے گول چکر میں خود کو آگ لگا لی، اس کی عمر 30 سے 35 سال بتائی جا رہی ہے۔

حادثہ والی جگہ، تصویر @sunnewstamil

حادثہ والی جگہ، تصویر @sunnewstamil

user

راجدھانی دہلی میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے پاس آج ایک نوجوان نے خود کو نذر آتش کر دیا۔ اس نے خود کو ہلاک کرنے کے لیے اپنے اوپر پٹرول ڈالا اور پھر آگ لگا لی۔ جیسے ہی وہاں موجود لوگوں نے یہ دیکھا، آگ کو فوری طور پر بجھانے کی کوشش کی گئی اور پھر مقامی پولیس کی مدد سے متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق وہ شخص 90 فیصد جھلس گیا ہے اور اس کی حالت نازک ہے۔

دہلی پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس شخص کا تعلق اتر پردیش کے باغپت سے ہے اور اس کا نام جتیندر ہے۔ جائے حادثہ سے پٹرول برآمد کیا گیا ہے اور جو ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں اس میں ایک جلا ہوا جوتا اور کچھ دیگر اشیا جائے وقوع پر گرے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ دہلی فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ محکمہ کو تقریباً 3.35 بجے خبر ملی تھی کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ریل بھون کے پاس ایک شخص نے خود کو پٹرول ڈال کر آگ لگا لی ہے۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ محکمہ کی ایک گاڑی کو موقع پر بھیجا گیا۔ حالانکہ پارلیمنٹ کے پاس تعینات سیکورٹی اہلکار اسے رام منوہر لوہیا اسپتال لے جا چکے تھے۔

پولیس نے جو جانکاری دی ہے، اس کے مطابق خود کو نذرِ آتش کرنے والے نوجوان کی عمر 30 سے 35 سال ہے۔ اس حادثہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ڈی سی پی دیویش کمار نے کہا کہ ’’یوپی کے باغپت باشندہ جتیندر نامی ایک شخص نے ریل بھون چوراہے پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کانسٹیبلز نے کچھ شہریوں کے ساتھ مل کر فوراً آگ بجھائی۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وہ باغپت میں اپنے خلاف درج کسی معاملے کی وجہ سے پریشان تھا۔ ابھی تک کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *