بنگلہ دیش کی حکومت مہنگائی اور خوراک کے بحران کے درمیان صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان سے 50,000 ٹن چاول خریدے گی۔
حالانکہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے تعلقات اپنے بدترین دور سے گزر رہے ہیں، جب بنگلہ دیش کو ضرورت ہوتی ہے تو ہندوستان ہی اس کی ضرورت کے لیے آگے آتا ہے۔ بھلے ہی بنگلہ دیش ہر روز ہندوستان پر الزام لگاتا رہے، ہندوستان اس کے باوجود پڑوسی پہلے کی پالیسی کے تحت بنگلہ دیش کی مدد کرتا ہے۔
درحقیقت بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے خوراک کی فراہمی کے بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان صارفین کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان سے 50,000 ٹن چاول خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ چاول سرکاری سرپرستی میں کھانے کی تقسیم کے پروگراموں میں استعمال کیے جائیں گے اور ہندوستان نے اسے فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس خریداری کی تجویز کی منظوری مشیر خزانہ صلاح الدین احمد کی زیر صدارت اقتصادی امور کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
وزارت خوراک کے اعداد و شمار کے مطابق 17 دسمبر تک بنگلہ دیش میں غذائی اجناس کا ذخیرہ 11.48 لاکھ ٹن تھا جس میں تقریباً 7.42 لاکھ ٹن چاول تھے۔ حکومت نے رواں مالی سال میں 26.25 لاکھ ٹن اناج درآمد کیا تھا جس میں 54,170 ٹن چاول تھے۔
حکومت مالی سال 2024-25 میں متعدد چینلز کے ذریعے 20.52 لاکھ ٹن غذائی اناج تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے تحت رواں سیزن سے مقامی مارکیٹ سے 8 لاکھ ٹن چاول حاصل کیے جائیں گے جبکہ 2025 میں شروع ہونے والے بورو سیزن کے دوران مزید چاول خریدے جائیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔