برطانوی فوج میں استعفوں کا بحران زور پکڑنے لگا، حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے!

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی فوج میں مستعفی ہونے کا رجحان بحران کی حد تک بڑھتا جارہا ہے۔

روزنامہ ٹیلی گراف نے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ موسم گرما میں تنخواہوں میں ریکارڈ اضافے کے باوجود مستعفی ہونے والے برطانوی فوجیوں کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں 15 ہزار سے زائد فوجی مستعفی ہو چکے ہیں۔

یہ بحران لندن حکومت کی جانب سے  فوجیوں کی اجرتوں میں 6 فیصد اضافے کے باوجود شدت پکڑ رہا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے اعتراف کیا ہے ملک کی مسلح افواج کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔
دوسری طرف دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام کی دیگر ممالک میں عسکری مداخلت نے فوج کو نفسیاتی الجھن سے دوچار کر دیا ہے جس کے باعث استعفی کی شرح میں حیران کن حدتک اضافہ ہوا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *