کرناٹک میں قومی تعلیمی پالیسی پر عمل آوری روک دینے کا فیصلہ

[]

بنگلورو: کرناٹک کے چیف منسٹر سدارمیا نے پیر کو کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کو اگلے تعلیمی سال سے ختم کر دیا جائے گا۔مسٹر سدارمیا نے ایک میٹنگ میں کہا کہ پچھلی بی جے پی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی این ای پی کو اگلے تعلیمی سال میں ختم کر دیا جائے گا۔

 این ای پی کو ختم کرنے اور نئی پالیسی تیار کرنے میں وقت لگتا ہے جو اس سال ہمارے پاس نہیں ہے۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد جب ہماری حکومت بنی، موجودہ تعلیمی سال شروع ہو چکا تھا۔

 اس لئے ہم نے اس تعلیمی سال میں این ای پی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ طلباء، والدین، لیکچررز اور اساتذہ مل کر این ای پی کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں این ای پی کو لاگو کرکے طلباء کے مفادات سے کھلواڑ کیا ہے۔کرناٹک بی جے پی کے دور حکومت میں اگست 2021 میں اعلیٰ تعلیم میں این ای پی کو اپنانے والی ملک کی پہلی ریاست بنی تھی۔

تاہم کانگریس نے این ای پی پر تنقید کرتے ہوئے اسے ناگپور تعلیمی پالیسی قرار دیا اور اسے آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بی جے پی کی اسکیم قرار دیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *