[]
مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے یمن کی انصار اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔
صہیونی اخبار معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک یمن سے اسرائیل پر 200 سے زیادہ میزائل اور 170 سے زیادہ ڈرون فائر کیے جا چکے ہیں۔
اس اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ یمن سے حوثیوں کے حالیہ میزائل حملوں سے صیہونی حکومت کے فضائی دفاعی نظام میں سنگین سیکورٹی خامیاں سامنے آئی ہیں۔
ان ماہرین نے صیہونی حکومت کے چینل 12 پر اعتراف کیا کہ یمن سے داغا گیا میزائل غالباً ایسے راستے سے گزرا تھا جس کی نشاندہی نہیں کی جا سکتی تھی یا میزائل کے وار ہیڈ نے اپنا راستہ اور رفتار اس طرح تبدیل کی تھی کہ اسے روکنا ممکن نہیں تھا۔
اسی دوران صیہونی فوج کے ریڈیو نے بھی اطلاع دی کہ فضائیہ یمن سے تل ابیب پر میزائل حملے کی تحقیقات کرے گی۔
صہیونی اخبار ہاریٹز نے بھی آگاہ کیا ہے کہ یمنی میزائل کا نشانہ بننے والے جگہے پر کئی میٹر گہرا گڑھا پیدا ہوا اور درجنوں اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا ہے۔
صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا: ہمارے پاس پناہ گاہ میں جانے کے لیے کافی وقت نہیں تھا اور ہم نے سائرن کی آواز کے بغیر اچانک ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی، جس سے بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں آبادکار زخمی ہوگئے۔